October 28, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ معروف بزنس مین اور

IMG-20260106-WA0153

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ معروف بزنس مین اور ہاؤسنگ پروجیکٹ کے مالک عبدالقیوم قریشی نے ایک سابق ملازم پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر نشہ آور اشیاء پلا کر انہیں بے ہوش کیا، لاکھوں روپے نقد، سونا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا، جبکہ واقعے کے بعد مسلسل رابطے کی کوششوں کے باوجود ملزم غائب ہے۔عبدالقیوم قریشی کے مطابق ملزم ادیش کمار ولد موھن لال (ساکن روہڑی) گزشتہ کئی ماہ سے ان کے پاس نوکری کی درخواست لے کر آتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ“میں نے اسے غریب اور بے روزگار سمجھ کر، اور انسانیت کی بنیاد پر، تقریباً دو ماہ قبل اپنے ہاؤسنگ پروجیکٹ واقع کوچن لطیف میں ملازمت دی، تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکے۔”انہوں نے بتایا کہ 26 نومبر کو سپریم کورٹ کے سابق معزز ججز کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری و نجی زمین کی حد بندی (ڈیمارکیشن) کا عمل جاری تھا، جس میں ان کی جانب سے بھی یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سرکاری اور نجی زمین کو واضح طور پر الگ کیا جائے۔عبدالقیوم قریشی کے مطابق 27 نومبر کو سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے کے قریب ادیش کمار نے انہیں کوئی مشروب یا خوراک دی، جس کے بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور انہیں فوری طور پر این آئی سی وی ڈی اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔“مجھے شدید شبہ ہے کہ مجھے نشہ آور چیز دی گئی، کیونکہ اس کے بعد میں مکمل طور پر بے بس ہو گیا تھا۔”انہوں نے الزام لگایا کہ اسی حالت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے17 لاکھ روپے نقد
گھر کا سونا اور تقریباً 92 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل (جو چیک کے ذریعے خریدی گئی تھی)اپنے قبضے میں لے کر فرار ہو گیا۔عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد انہوں نے متعدد بار رابطہ کرنے اور لوگوں کے ذریعے پیغام بھجوانے کی کوشش کی، تاہم ملزم دستیاب نہ ہو سکا۔ بعد ازاں قانونی چارہ جوئی کے دوران یہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت آیا، جہاں معزز عدالت نے اپنے حکم نامے میں موٹر سائیکل اور رقم کے معاملے کا ذکر بھی کیا، جو ان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا:“میں نے کسی مذہب یا ذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر اسے موقع دیا، مگر اس نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور میرے ساتھ شدید ظلم کیا۔ میں اسے ہرگز نہیں چھوڑوں گا اور قانون کے مطابق انصاف حاصل کروں گا۔”عبدالقیوم قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش کی جائے، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، اور اگر نشہ آور اشیاء کے استعمال کی تصدیق ہوتی ہے تو ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔