لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول، سمن آباد لاہور میں سکالرز کے اعزاز میں ایوارڈز کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانانِ اعزاز مہر اشتیاق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب، اور سابق ڈپٹی میئر لاہور میاں طارق تھے، جنہوں نے نمایاں خدمات انجام دینے والے سکالرز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایجوکیشنل ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالقرنین ملک نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سکولوں میں سکیل 17 اور 18 میں خدمات سرانجام دینے والے سکالرز کا یہ بنیادی اور جائز حق ہے کہ انہیں ان کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سکالرز تعلیمی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کا حل ناگزیر ہے۔مہمانِ خصوصی مہر اشتیاق نے اس مطالبے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب تک نہ صرف پہنچائیں گے بلکہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جائز مطالبے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے اعلیٰ تعلیم یافتہ سکالرز میں ایوارڈز تقسیم کرنا ان کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر سعید خان (ساہیوال)، ڈاکٹر واجد علی (لاہور)، ڈاکٹر حمیرہ جبین بیگ (پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ)، رانا اشفاق حیدر (جہلم)، محترمہ راحیلہ یاسین (جہلم)، غلام حسین (شیخوپورہ)، احسان شاکر (جہلم)، ڈاکٹر ذوالقرنین جواد چوہدری (حاصل پور، بہاولپور)، یوسف ندیم (پھول نگر، قصور)، ملک فواد فاروق (حاصل پور)، محمد سلیم چوہدری (سرگودھا)، محمد قاسم (سرگودھا)، اکرم ریاض (چشتیاں)، میاں اللہ دتہ لکھویرا (چشتیاں)، حافظ عبدالقدیر (بہاول نگر)، محسن بلال (لاہور)، محمد احسان (لاہور) اور ڈاکٹر حفیظ (چونیاں، قصور) سمیت دیگر سکالرز شامل ہیں۔