October 28, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت تینوں

IMG-20261028-WA0217(1)

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز/ایس ڈی پی اوز کا اہم اجلاس ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج، فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت رینج آفس ایس بی اے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔​اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور درج ذیل اہم ایجنڈا پوائنٹس پر غور و خوض کے بعد احکامات جاری کیے گئے:
قتل کے مقدمات ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے قتل کے زیرِ التوا اور زیرِ تفتیش مقدمات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیزکو ہدایت کی کہ ان مقدمات کی تفتیش کو میرٹ کی بنیاد پر تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔منشیات کے خلاف کارروائی اجلاس میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی صاحب نے سختی سے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں، اسمگلرز اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے اور منشیات کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
​غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی حکومتی پالیسیوں کی روشنی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی (Repatriation) کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری مہم کو حکومتی احکامات اور ضابطہ اخلاق کے عین مطابق منظم انداز میں جاری رکھا جائے۔​اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے تمام افسران کو ہدایت کی کے جرائم کی بیخ کنی اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں