خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام قائدعوام
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب ضلعی صدر پی پی پی لیڈیز ونگ تطہیر صابرہ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیااورمقررین نے اپنے خطابات میں بھٹو شہید کی ملک وقوم اور جمہوریت کےلیے قربانیوں اور جدو جہد کو اجاگرکیا۔
پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم صرف ایک تاریخ نہیں منا رہے،آج ہم ایک عہد، ایک سوچ، ایک خواب کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو شہید وہ نام ہےجس نےمحکوم کو زبان دی،غریب کو حوصلہ دیا،اور طاقت کے ایوانوں میں بیٹھے غرور کو للکارا۔ہم یقین سےکہتےہیں نظریۂ بھٹو کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ضلعی صدر لیڈیز ونگ خوشاب تطہیر صابرہ نے کہا کہ 1973 متفقہ آئین،پاکستان کا ایٹمی پروگرام،خارجہ پالیسی میں خودمختاری،اور “روٹی، کپڑا اور مکان” کا انقلابی منشوراس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو شہید نے اقتدار نہیں،ریاست کی سمت بدلی۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ جمہوریت قربانی مانگتی ہے،اور نظریات قیمت مانگتے ہیں۔قائد عوام نے پاکستان کی سیاست کو اشرافیہ کے ڈرائنگ رومز سے نکال کرعوام کے ہاتھوں میں دیا،اور پہلی مرتبہ غریب، مزدور، کسان اور متوسط طبقے کوریاستی فیصلوں کا فریق بنایا۔