میلسی (بیو رو چیف تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوں کا راج،ارائیں واہن میں ڈاکوں نے 3گھروں کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 50لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار،15پر کال کرنے کے باوجود پولیس تھانہ صدر 3گھنٹے لیٹ جائے وقوعہ پر پہنچی اہل علاقہ کا
میلسی (بیو رو چیف تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوں کا راج،ارائیں واہن میں ڈاکوں نے 3گھروں کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 50لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار،15پر کال کرنے کے باوجود پولیس تھانہ صدر 3گھنٹے لیٹ جائے وقوعہ پر پہنچی اہل علاقہ کا پولیس کے خلاف احتجاج اور ڈاکوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ میلسی کے نواحی علاقہ تھانہ صدر کی حدود موضع ارائین واہن میں ایک رات میں سابق وائس چیرمین یونین کونسل طاہر نقاش کے گھر سمیت تین گھروں پر دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر میاں بلال ارائیں،میاں غلام محمد الحمد کاٹن فیکٹری والے کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے اہل علاقہ نے بتایا کہ ڈاکو تقریبا 3گھنٹے دندناتے رہے لیکن تھانہ صدر پولیس 15پر کال کرنے کے باوجود 3گھنٹے لیٹ جائے واردات پر پہنچی اہل علاقہ نے تھانہ صدر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ یہ پولیس ان ڈاکوں کی سرپرست بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں آئے روز کوئی نہ کوئی ڈکیتی کی وارات ہو جاتی ہے انہوں نے واقعے میں ملوث ڈاکوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔