عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضلع عمرکوٹ کے تحصیل سامارو میں جشن عيد ميلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےسلسلے میں ٹاؤن کمیٹی سامارو میں چيئرمين ذوالفقار خاصخیلی کی جانب سے میٹنگ رکھی گئی ہے میٹنگ میں سامارو شہر کے، تمام علماء کرام،
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضلع عمرکوٹ کے تحصیل سامارو میں جشن عيد ميلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےسلسلے میں ٹاؤن کمیٹی سامارو میں چيئرمين ذوالفقار خاصخیلی کی جانب سے میٹنگ رکھی گئی ہے میٹنگ میں سامارو شہر کے، تمام علماء کرام، شہریوں اور افسروں صحافیو نے شرکت کی جس میں علماء کرام الحاج مولوی غلام مصطفی صابری سعیدی صاحب حافظ عبدالرؤف سعیدی صاحب مفتی ابوبکر راہو صاحب فیضان چشتیاں مسجد کے پیش امام طارق قائم خانی صاحب مبارک علی غوری، معززین شہریوں چیئرمین ذوالفقار خاصخیلی وائس چیئر مین نول رائے مہیشوری، سید کرم علی شاہ بخاری نیشنل پریس کلب کے صدر علی محمد شیدی افس سیکرٹری رضوان عطاری جاوید امید خان، شکیل احمد بلالی، ولید قائم خانی ، شاہزیب قائم خانی،مصرور احمد قائم خانی، افسران ڈی ایس پی غلام مصطفی کاچھیلو، ایجوکیشن آفیسر محمد ابراہیم خاصخیلی ،حیسکو کےمحمد صالح چانڈیو اور مختلف محکموں کے افسران شامل تھے. اس موقع پر الحاج مولوی غلام مصطفی صابری سعیدی صاحب نے کہا کہ اٹھ بجے مدینہ جامع مسجد سے جلوس روانہ ہوتا ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدینہ جمع مسجد سے جلوس روانہ ہوگا اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا ٹاؤن کمیٹی سامارو پہنچے گا جہاں پر وڈیرا ذوالفقار خاصخیلی کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور واپڈا ہیسکو سے بھی گزارش کی کہ تین دن تک لائٹ دی جائے تاکہ جو چراگہ کیا جائے ان بچوں کی محنت ضائع نہ ہو وڈیرا ذوالفقار خاصخیلی نے تمام کی بات سنی اور فورا صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنی ٹیم کو احکامات جاری کیے اور فورا پورے شہر میں مسجدوں میں گلیوں میں چراگہ کرنے کے بھی احکام جاری کیے اور گلیوں میں سبیلوں کا بھی اہتمام کرنے کا کہا ڈی ایس پی مصطفی کاچیلوں نے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ انشاءاللہ کوئی شکایت نہیں ائے گی تینوں جھلوسوں کی مانیٹرنگ میں خود کروں گا ایم ایس ڈاکٹر جیو راج کو بھی احکامات جاری کیے ایمبولس کے حوالے سے کہ جلوس کے اندر ایمبولس ساتھ ہوگی دوسرا جلوس دعوت اسلامی کی جانب سے فیضان چشتیہ مسجد سے جلوس رواں دواں ہوگا اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مرحوم ماجد قائم خانی کے ہاؤس پر اختتام پذیر ہوگا