October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئرحافظ عبدالرشید نے میڈیا کوبتایا ہے کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ ءامتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر نگرانی ضلع خوشاب

IMG-20240912-WA0159

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئرحافظ عبدالرشید نے میڈیا کوبتایا ہے کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ ءامتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر نگرانی ضلع خوشاب میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام یونیورسٹی لیول پر ہفتہ وار پاکستان لائف سیور پروگرام کا آغاذ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد کیمپس میں پاکستان لائف سیور پروگرام کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شرکاء کو ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تصدق حسین، اسٹیشن کوآرڈینیٹر آصف شہزاد اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں سی پی آر کے ذریعے بحالی اور بہتے ہوئے خون کی روک تھام کے لئے عملی تربیت دی ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھ اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکیں ٹریننگ کے دوران شرکاء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔