خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ نے کہا ہے کہ غریبوں یتیموں بیواؤں محتاجوں اور معزوروں کی بھلائی اور خد مت خلق کے دیگر کاموں کے لئے وقت نکالنا اصل عبارت ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ نے کہا ہے کہ غریبوں یتیموں بیواؤں محتاجوں اور معزوروں کی بھلائی اور خد مت خلق کے دیگر کاموں کے لئے وقت نکالنا اصل عبارت ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر آفس نورپورتھل کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے بتایا کہ جو معذور کام نہیں کرسکتے ان کی مالی امداد کے لئے حکومت پنجاب نے ہمت کارڈ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت مستحق معذوروں کی ویری فیکیشن ہورہی ہے اور جن کی ویری فکیشن ہو چکی ہے انہیں جلد ہمت کارڈ مل جائیں گے جس کے تحت انہیں ہر سہ ماہی میں 10500 روپے مالی امداد ملے گی .
ملک امتیاز احمد مانگٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم زریاب فاطمہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدائت کی کہ معزوروں کی ویری فیکیشن.آن لائن اور نئی رجسٹریشن کے لئے کوشش تیز کریں. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے معزور افراد کی ویریفکیشن کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی معاونت کرنے پر سماجی ادارے ہائی ایمز ڈیزرٹ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ رنگپور بگھور کو خراج تحسین پیش کیا.