October 28, 2026

*جھنگ میں محضر صحت مٹھائی کی دھڑلے سے تیاری جاری فوڈ اتھارٹی کو کئیں بار شہری کی طرف سے نشاندہی کروائی گئی کاروائی نہ کی جا سکی*

20240910_173008

*جھنگ میں محضر صحت مٹھائی کی دھڑلے سے تیاری جاری فوڈ اتھارٹی کو کئیں بار شہری کی طرف سے نشاندہی کروائی گئی کاروائی نہ کی جا سکی*

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر اور گردونواح میں مٹھائی بنانے والے کارخانے موت بانٹنے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی محکمہ صحت محکمہ ماحولیات و دیگر اداروں کے افسران کی غفلت سے گندے ماحول میں غیر معیاری ناقص اور مضر صحت مٹھائی کی دھڑلے سے تیاری جاری ہے فوڈ اتھارٹی جھنگ کے اعلی افسران کو کئیں بار نشاندہی کروائی گئی لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ذرائع کے مطابق مٹھائی بنانے والے کارخانوں میں کیڑے مکوڑوں چوہوں اور دیگر جانوروں کی بھر مار ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص جھنگ بازار مچھلی بازار پرانی سبزی منڈی روڈ میں ملحقہ مکان میں جعلی غیر معیاری ناقص اور مضر صحت مٹھائیاں بنانے کی فیکٹری بنائی ہوئی ہے جو کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس کے کام کر رہے ہیں جہاں پر پرانے ٹائروں چمڑے اور پلاسٹک کی پرانی جوتیوں کو بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے جس سے اٹھنے والے دھوئیں سے ارد گرد کا ماحول بھی خراب ہو رہا ہے یہ دھواں مہلک امراض دمہ ٹی بی ہیپاٹائٹس اور آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے