October 28, 2026

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر میں غیر معیاری اور مضر صحت آئسکریم کا کاروبار عروج پر فوڈ اتھارٹی کے آفسران کمروں تک محدود تٖفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہر میں غیر معاری آیسکریم بنانے اور بیچنے کا کاروبار بڑھ چکا ہے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام

20240910_173008

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر میں غیر معیاری اور مضر صحت آئسکریم کا کاروبار عروج پر فوڈ اتھارٹی کے آفسران کمروں تک محدود تٖفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہر میں غیر معاری آیسکریم بنانے اور بیچنے کا کاروبار بڑھ چکا ہے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام استعمال کرکے غیر معاری اور مضر صحت اشیاء سے تیار شدہ آیسکریم بازاروں میں جگہ جگہ فروخت ہورہی جس پر فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ان غیر معیاری آیسکریم سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں چونکہ بچے زیادہ تر آئسکریم استعمال کرتے ہے اسی لئے ماہرین کے مطابق بچوں میں زیادہ پیمانے پر پیٹ اور دیگر مہلک امراض کی وجہ غیر معاری آئسکریم ہے جسے مختلف کیمیکل سے تیار کر کے بازاروں میں فروخت کیا جاتا ہے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسے غیر معاری اور مضر صحت آیسکریم بنانے والی فیکٹریاں شہر میں موجود ہیں جو مقامی سطح پر دیگر کمپنیوں کا نام استعمال کر کے مضر صحت آیسکریم کا کاروبار کرتے ہے اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ ریڑیوں کے ذریعے ایسے مضر صحت آئسکریم کو فروخت کا کاروبار کافی عرصہ سے جھنگ میں چلتا آرہا ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی کی غفلت کی وجہ سے ایسے دشمن سماج عناصر جو عوام کی صحت کیساتھ کھیلتے ہیں انکے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں ہوتی صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہی کاروائی کی جاتی ہیں تاہم اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کو حالات کے پیش نظر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے