October 28, 2026

میونسپل کمیٹی میلسی کے انکروچمنٹ انچارج کی طرف سےناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن۔

20240910_173008

میونسپل کمیٹی میلسی کے انکروچمنٹ انچارج کی طرف سےناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن۔

میلسی۔(محمدمختارسولگی)میلسی میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی اور انفورسمنٹ انچارج راومحفوظ کاتھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ تجاوزات معافیہ کے خلاف کالونی روڈ اور قائد اعظم روڈ پر گرینڈ آپریشن جاری. وارننگ کے باوجود بھی تجاوزات ناہٹھانے پر قائد اعظم روڈ پر انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی اور انفورسمنٹ انچارج راومحفوظ نے علامہ اقبال مارکیٹ میں ایک جنرل سٹورکوسیل کردیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی نے کہاکہ دکاندارتجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر ان کا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گاتجاوزات معافیہ کے خلاف آپریشن تسلسل سے جاری رکھنے پرشہریوں نے انکروچمنٹ انچارج قمرنظامی اور انفورسمنٹ انچارج راومحفوظ کوخراج تحسین پیش کیا۔