باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اور ایک پولیو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار لقمان عمر (33 سال) اور ابو ہریرہ (25 سال) سکنہ درہ سلارزئی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی باجوڑ کی میڈیکل ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔۔۔