October 14, 2026

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صاف ستھرا مہم ناکام ہو کر رہ گئی گلی

Screenshot_2025-12-31_212305

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صاف ستھرا مہم ناکام ہو کر رہ گئی گلی محلے جوہڑ کے مناظر پیش کرنے لگے گلی محلے میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر آفسر فوٹوسیشن میں مصروف ہوکر رہ گئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی برہمی کے باوجود صاف ستھرا پنجاب مہم میں بہتری نہ لاسکیں سوپر وائزر سینٹری ورکر کی جانب سے چند ایک علاقوں میں فوٹو سیشن کرکے صفائی ستھرائی مہم چلانے کے بلند بانگ کھوکھلے دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ شہر کے اکثر گلی محلے جن میں ، محلہ احمد نگر حسین آباد مرضی پورہ اور دیگر متعدد علاقے شامل ہیں یہاں پر اسوقت بھی نہ صرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بلکہ پانی کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بنا ہوا ہے شہریوں نے ستھرہ پنجاب کے آفسران کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی صاف ستھرا پنجاب مہم کو ناکام بنانے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے