.بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی: شکوری دہی بھلے اور نشتر میڈیکل سٹور والی گلی ڈھائی ماہ سے گھپ اندھیرے میں ڈوبی، بلدیہ کے “فنڈز کے رونے” پر شہری سراپا احتجاج
.بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی: شکوری دہی بھلے اور نشتر میڈیکل سٹور والی گلی ڈھائی ماہ سے گھپ اندھیرے میں ڈوبی، بلدیہ کے “فنڈز کے رونے” پر شہری سراپا احتجاج
میلسی (جنرل رپورٹ) شہر کے معروف مقام شکوری دہی بھلے والی گلی اور نشتر میڈیکل سٹور والی گلی میں گزشتہ دو سے ڈھائی ماہ سے سٹریٹ لائٹ بند پڑی ہے، جس کے باعث مکینوں اور راہگیروں کو رات کے اوقات میں شدید اندھیرے اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بار بار متعلقہ حکام کو شکایات اور یقین دہانیوں کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے، جبکہ بلدیہ میلسی کی جانب سے ہر بار “فنڈز دستیاب نہ ہونے” کا پرانا راگ الاپ کر ذمہ داری سے پہلو تہی کر لی جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شام ڈھلتے ہی گلیوں میں اندھیرا چھا جاتا ہے، جس سے بزرگوں،خواتین، بچوں اور دکانداروں کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹور اور دہی بھلے پوائنٹ پر آنے والے افراد کو بھی آمدورفت میں دشواری پیش آتی ہے۔ مکینوں نے شکوہ کیا کہ یقین دہانیوں کے سوا عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا اور فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر شہریوں کو بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ بلدیہ میلسی کی غفلت کا ازالہ ہو سکے اور بند سٹریٹ لائٹ کو جلد از جلد بحال کر کے گلیوں کو روشن کیا جا سکے۔