October 16, 2026

*خستہ حال پارکس اور غیرفعال واٹرفلٹریشن پلانٹ جلدبحال کردیے جائیں گے* اسسٹنٹ کمشنرمیلسی

IMG-20260101-WA0246

*خستہ حال پارکس اور غیرفعال واٹرفلٹریشن پلانٹ جلدبحال کردیے جائیں گے* اسسٹنٹ کمشنرمیلسی

میلسی(محمدمختارسولگی) اسسٹنٹ کمشنر محمدسعدبن خالد نے میلسی میں بدانتظامی کےباعث غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹ اور تفریحی پارکس کا دورہ کیا اس دوران ان کا کہناتھا کہ تحصیل پارک اور لیڈیز پارک پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کاحصہ ہیں جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کےلئے صاف پانی اتھارٹی کے ذمہ داران سے کوآرڈینیشن کرلیاگیا ہے اس سے قبل ضروری اقدامات کےلئے میونسپل کمیٹی عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں. اس دوران چیف آفیسر مہراویس اقبال اور ایس ڈی او محمدآصف رضا بھی ہمرآہ تھے.