لاہور دنیا کے بڑے قلمکار پلیٹ فارم،باغی رائٹرز فورم، کے زیر اہتمام ایوارڈ کانفرنس،انعامات تقسیم
.لاہور
دنیا کے بڑے قلمکار پلیٹ فارم،باغی رائٹرز فورم، کے زیر اہتمام ایوارڈ کانفرنس،انعامات تقسیم
تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے مقامی وی آئی پی ہوٹل میں دنیا بھر کے قلمکاروں کے مشترکہ پلیٹ فارم ،باغی رائٹرز فورم، کے زیر سایہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی سینیئر اینکر پرسن پاکستان جناب مبشر لقمان،ممتاز حیدر اعوان،طہ منیب،مریم ڈار اور باغی ٹی وی کی ٹیم نے کی
تقریب میں شامل دنیا بھر سے آئے شرکاء کو ناشتہ کروانے کے بعد آغاز کیا گیا
تقریب کا انعقاد تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا
تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز صحافی ارشد انصاری،گوہر بٹ، راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سائرہ افتخار ،مبشر لقمان کے بیٹے مجتبی لقمان ،مبشر لقمان کی بیٹی فجر لقمان نے بطور مہمان شرکت کی
پورے پاکستان،انڈیا،بیلجئیم، جرمنی سے آئے قلمکاروں کو باغی رائٹرز فورم کی طرف سے ایوارڈ دیئے گئے
باغی رائٹرز فورم کے قلمکاروں کی کتاب ،باغی کے قلمکار کی تقریب رونمائی کی گئی
واضع رہے کہ اس وقت دنیا بھر سے باغی رائٹرز فورم کے ممبران کی تعداد 660 سے زائد ہے
تقریب میں 230 ممبران کو انعامات دیئے گئے
کالم نگار،شعراء اور مصنفوں نے حوصلہ افزائی پر مبشر لقمان،ممتاز حیدر اعوان،مریم ڈار اور باغی ٹی وی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات