October 15, 2026

میلسی (. بیورو چیف میلسی سپورٹس جمنیزیم خستہ حالی کا شکار، چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا، فنڈز

Screenshot_2025-12-31_212305

میلسی (. بیورو چیف میلسی سپورٹس جمنیزیم خستہ حالی کا شکار، چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا، فنڈز میں مبینہ خردبرد کے الزامات۔میلسی کا واحد سپورٹس جمنیزیم شدید خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ جمنیزیم کی چھتیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور بارش کے دوران چھتوں سے پانی ٹپکنے لگتا ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جمنیزیم میں موجود قیمتی اسپورٹس سامان کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سپورٹس آفیسر میلسی کی جانب سے جمنیزیم کی مرمت اور بہتری کے لیے آنے والے فنڈز مبینہ طور پر ہڑپ کیے جا رہے ہیں، جبکہ عملی طور پر کسی قسم کا ترقیاتی یا مرمتی کام نظر نہیں آ رہا۔ نوجوان کھلاڑی بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔اہل علاقہ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، مبینہ کرپشن کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور سپورٹس جمنیزیم کی فوری مرمت و بحالی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع میسر آ سکیں۔