October 14, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی اور گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ میلسی اور اس

Screenshot_2025-12-31_212305
    میلسی (بیو رو چیف )میلسی اور گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ میلسی اور اس کے گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہو گئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ بارش کے بعد شہریوں نے سرد موسم کا لطف اٹھایا جبکہ فضا میں خنکی چھا گئی۔ماہرینِ زراعت کے مطابق اس بارش سے گندم کی فصل کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش زمین میں نمی کو برقرار رکھے گی جس سے گندم کی نشوونما بہتر ہوگی اور پیداوار میں اضافے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ کاشتکاروں نے بھی بارش کو فصل کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔