August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کا

IMG-20251231-WA0347
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کا پی پی ایچ آئی آفس کا دورہ، صوبائی محتسبِ اعلیٰ کے ادارے سے متعلق آگاہی دی ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے (پی پی ایچ آئی) کے ضلعی دفتر کا دورہ کیادورے کے موقع پر انہوں نے افسران و عملے سے ملاقات کی اور صوبائی محتسبِ اعلیٰ کے ادارے کے دائرۂ اختیار، فرائض اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ریجنل ڈائریکٹر نے شرکاء کو بتایا کہ صوبائی محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ سرکاری محکموں اور اداروں میں بدانتظامی، تاخیر اور ناانصافی کے خلاف عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری بلا معاوضہ اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں اور ادارہ شفاف تحقیقات کے بعد بروقت فیصلے کرتا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی شہید بینظیرآباد محمد ذاکر سموں نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے صحت کی بنیادی سہولیات سے متعلق امور، درپیش چیلنجز اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی ریجنل ڈائریکٹر نے پی پی ایچ آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے ادارے محتسبِ اعلیٰ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے سکتے ہیں۔دورے کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء نے شکایات درج کرانے، فالو اَپ اور فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رہنمائی حاصل کی۔ ریجنل ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0