October 14, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ) آسن بھِیل پر پلاٹ پر قبضے اور تشدد کے الزامات،

IMG-20251231-WA0338

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ)

آسن بھِیل پر پلاٹ پر قبضے اور تشدد کے الزامات، متاثرہ شخص کی حکام بالا سے انصاف کی اپیل
پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس، متاثرہ خاندان عدم تحفظ کا شکار، قانونی کارروائی کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق ۰ عمرکوٹ کے علاقے ڈھورونارو کے گاؤں کنہار کے رہائشی محرم ولد منجی بھِیل نے پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے بھتیجے آسن بھِیل نے اس کے ذاتی پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ شخص نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل دھمکیوں کے باعث وہ مجبور ہو کر اپنا پلاٹ دوسری فریق کو فروخت کر کے صرف دو کپڑوں میں اپنے خاندان سمیت دوسری جگہ منتقل ہوا، تاہم الزام کے مطابق آسن بھِیل وہاں بھی پہنچ گیا اور اسی پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی۔اس نے بتایا کہ آسن بھیل نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسے اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا، جس کے باعث وہ اور اس کا خاندان شدید خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ محرم بھِیل نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی عمرکوٹ، سیشن جج عمرکوٹ، سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر اس پر ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے اور نامزد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ محرم بھیل کا کا کہنا تھا کہ اگر اسے اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو کوئی بھی بڑا نقصان ہو سکتا ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ اس نے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر لچھمن بھِیل، سوڈھو، ہرلال، بالم بھِیل اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔