سکھر روز نامہ کانیات سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں گذشتہ رات ہونی والی بارش کے بعد سرد ہواو¿ں میں اضافے کے باعث موسم
سکھر روز نامہ کانیات
سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں گذشتہ رات ہونی والی بارش کے بعد سرد ہواو¿ں میں اضافے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جس کے پیشِ نظر لنڈا بازار (پرانے کپڑوں کا بازار) میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے، لوگ سردی سے بچاو¿ کے لیے گرم ملبوسات کی خریداری کر رہے ہیں جو کہ مزید سردیوں کی آمد کا اشارہ ہے اور شہری اس تبدیلی سے لطف اندوز ہو رہے ہیںسردی کی شدت: مغربی سسٹم کے باعث بارشیں ہوئی ہیں، جس کے بعد سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جو سکھر کے موسم کو ٹھنڈا کر رہی ہیں، لوگ نئے گرم کپڑے خریدنے کی بجائے پرانے اور استعمال شدہ کپڑوں و ترجیح دے رہے ہیں۔ اس لئے یہاں کے لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، نئے کپڑوں کی قیمتیں غریب لوگوں کی پہنچ سے بہت اوپر ہیں اس لئے پرانے کوٹ اور دیگر کپڑے خریدے جا رہے ہیںشہری اس خوشگوار اور سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور سردی سے بچاو¿ کے لیے ضروری اشیاءکی خریداری میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں ۔