انشاءاللہ جلد آرہا ہے — زیرو لائن نیوز ایچ ڈی خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
انشاءاللہ جلد آرہا ہے — زیرو لائن نیوز ایچ ڈی
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں ناظرین آج جس چیز کے سب سے زیادہ متلاشی ہیں، وہ ہے سچ، رفتار اور معیار۔ جھوٹی خبروں، ادھوری معلومات اور سنسنی خیزی کے شور میں اگر کوئی چینل ناظرین کو معتبر، متوازن اور باخبر صحافت کی نوید دے تو یقیناً وہ توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک نئے اور باوقار نام کے طور پر “زیرو لائن نیوز ایچ ڈی” بہت جلد میڈیا افق پر جلوہ گر ہونے جا رہا ہے۔ گروپ ایڈیٹر ،قومی صحافت کے سرمایہء افتخار سئنیر صحافی جناب عاطف اعوان کی زیر قیادت انشاءاللہ یہ چینل قومی امنگوں کاترجمان ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کی صحافت کی شان جناب عاطف اعوان کو اللہ تعالیٰ نے اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔ جنہیں بروءے کار لاتے ہوءے انہوں نے روزنامہ زیرولائن ملتان کو مختصر عرصے میں قومی صحافت میں ممتاز مقام عطا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب یہ ادارہ ایک قدم اور آگے بڑھ رہاہے اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی اپنی خاص پہچان بنانے کے لیے بھرپورکوشاں ہے۔ واضح رہے کہ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) کو قومی صحافت کی آن جناب عاطف اعوان کی زیر نگرانی روزنامہ جناح لاہور کے پلیٹ فارم سے رپورٹنگ سیکھنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ بلاشبہ جناب عاطف اعوان اعلی ا خدادا صلاحیتوں کے مالک ہیں اور مثبت و تعمیری صحافت کے فروغ میں ان کو قومی سطح پر ممتاز مقام حاصل ہے۔ جناب عاطف اعوان ایک نامور اور سینیئر صحافی ہیں ۔ آپ کئی سالوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور مقامی ، علاقائی اور قومی سطح پر اپنی صحافتی خدمات کے باعث ایک معتبر نام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے نہ صرف خبروں کی کوریج میں بھرپور کردار ادا کیا ہے بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی آواز بلند کی ہے۔ ان کی تحریروں اور رپورٹنگ میں غیر جانبداری، شفافیت اور حقیقت پسندی نمایاں نظر آتی ہے ۔ جنابت عاطف اعوان مختلف اخبارات اور میڈیا پلیٹ فارمز سے وابستہ رہ چکے ہیں اور اپنی صحافتی بصیرت کے باعث وہ قارئین کرام اور ناظرین کرام کے درمیان ایک معتبر اور قابل اعتماد شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ انشاءاللہ ان کی زیر نگرانی الیکٹرانک میڈیا کی دنیا میں زیرولائن ڈیجیٹل نیوز انقلاب برپا کرے گا۔
زیرو لائن نیوز ایچ ڈی کا بنیادی نصب العین خبر کو اس کی اصل روح کے ساتھ پیش کرنا ہے—بغیر کسی دباؤ، مفاد یا جانبداری کے۔ اس چینل کی سوچ یہ ہے کہ خبر محض بریکنگ اسکرین تک محدود نہیں، بلکہ اس کے پس منظر، اثرات اور عوامی مفاد کو سامنے لانا اصل صحافت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیرو لائن نیوز ایچ ڈی خود کو صرف ایک نیوز چینل نہیں بلکہ عوامی آواز کا معتبر پلیٹ فارم بنانے کے عزم کے ساتھ میدان میں لا رہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایچ ڈی براڈکاسٹ، تربیت یافتہ اور پیشہ ور ٹیم، باخبر اینکرز، ذمہ دار رپورٹرز اور مضبوط ادارتی پالیسی—یہ سب وہ ستون ہیں جن پر زیرو لائن نیوز ایچ ڈی کی عمارت استوار کی جا رہی ہے۔ قومی و بین الاقوامی خبریں ہوں، سیاسی تجزیے، معاشی معاملات، سماجی مسائل یا عوامی مفاد کے پروگرام—ہر شعبے میں معیار اور سچائی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
زیرو لائن نیوز ایچ ڈی کی خاص بات یہ بھی ہوگی کہ یہ علاقائی آوازوں کو مرکزی دھارے میں جگہ دے گا۔ وہ مسائل جو اکثر نظرانداز ہو جاتے ہیں، وہ کہانیاں جو شہ سرخیوں تک نہیں پہنچ پاتیں، اور وہ عوامی مشکلات جن کا تدارک ضروری ہے—یہ چینل انہیں ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کرے گا۔ یہی وہ طرزِ فکر ہے جو ایک چینل کو عوام کے دلوں کے قریب لے آتی ہے۔
زیرو لائن نیوز ایچ ڈی ایک امید، اعتماد اور احتساب کی علامت بننے کا دعویٰ لے کر آ رہا ہے۔ یہ چینل نہ صرف خبر دے گا بلکہ خبر کی تصدیق، تجزیہ اور اثرات کو بھی ناظرین کے سامنے رکھے گا تاکہ رائے سازی سچ کی بنیاد پر ہو۔
بلاشبہ، زیرو لائن نیوز ایچ ڈی کی آمد پاکستانی میڈیا کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ثابت ہو گی اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ناظرین کرام اسے باوقار، معتبر اور ذمہ دار صحافت کا استعارہ سمجھیں گے۔
انشاءاللہ جلد—زیرو لائن نیوز ایچ ڈی
ایک نئی شروعات، سچ کی نئی پہچان، اور صحافت کا نیا معیار۔