November 17, 2026

فوت شدگان کے لئے قرآن پڑھنا( مروجہ قرآن خوانی) بدھ 24 دسمبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-12-22_073848

فوت شدگان کے لئے قرآن پڑھنا( مروجہ قرآن خوانی)

بدھ 24 دسمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

سوال : کیا میت کے لئے اس طرح قرآن پڑھنا کہ اس کے گھر میں قرآن کریم کے نسخے رکھ دیئے جائیں اور پھر اس کے پڑوسی اور دیگر مسلمان دوست احباب آئیں اور ان میں سے ہر ایک ایک پارہ تلاوت کرے اور تلاوت کر کے چلا جائے اور اسے اس کا کوئی معاوضہ بھی نہ دیا جائے اور پھر قرآت سے فراغت کے بعد میت کے لئے دعاء کی جائے اور قرآن پڑھنے کا ثواب اسے پہنچایا جائے تو کیا تلاوت اور دعاء میت تک پہنچتی ہے؟ اور اس کا ثواب پہنچتا ہے یا نہیں؟ امید ہے آپ جواب سے سرفراز فرما کر شکریہ کا موقعہ بخشیں گے؟
جو اس طرح کے عمل بے اصل (بے دلیل) ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اہم اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہ قطعا ثابت نہیں کہ انہوں نے اس طرح مردوں کے لئے قرآن پڑھا ہو بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ :
“جس نے کوئی ایسا عمل کیا جو ہمارے امر (دین) کے خلاف ہو تو وہ (عمل) مردود ہے ۔ ”

اسی طرح حضرت عائشہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:

“جو شخص ہمارے اس دین (اسلام) میں کوئی ایسی چیز پیدا کرے جو اس میں سے نہ ہو تو وہ (چیز) مردود ہے ۔ ”

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر جمعہ کے خطبہ میں یہ فرمایا کرتے تھے کہ :

حمدثنا کے بعد ! سب سے بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور سب سے بہترین طریقہ محمد صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کا طریقہ ہے۔

سب سے بد ترین امور بدعات ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔ ”

صحیح سند کے ساتھ یہ الفاظ بھی ثابت ہیں کہ :

” ہر گمراہی جہنم میں لے جائے گی ۔ ”

فوت شدگان کی طرف سے صدقہ کرنا اور ان کے لئے دعا کرنا ان کے لئے منفعت بخش ثابت ہوتا ہے اور اس پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ صدقہ اور دعاء کا ثواب انہیں ملتا ہے۔ وباللہ التوفق والله المستعان۔

الشیخ بن باز
سابقہ مفتی العام
مملکہ العریبیہ السعودیہ

حوالہ: فتاوی الاسلامیہ
جلد اول صفحہ 138،139
کتاب العقائد