October 30, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج آفس میں 25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سےمسیحی برادری کے ساتھ

IMG-20251216-WA1702

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج آفس میں 25دسمبر کرسمس ڈے کے حوالے سےمسیحی برادری کے ساتھ سیکیورٹی اجلاس ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ایس بی اے رینج آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز اور اے ایس پیز کے ہمراہ تینوں اضلاع کی مسیحی (کرسچن) کمیونٹی کے معزز وفود نے شرکت کی اجلاس کے دوران 25 دسمبر کو منائے جانے والے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور مسیحی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن نے مسیحی برادری کے نمائندوں کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی برادریوں کا تحفظ، ان کے مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔میرے آفس کے دروازے اقلیتی برادری اور تمام سائلین کے لیے ہماوقت کھلے ھیں اجلاس کے اختتام پر مسیحی برادری کے وفود نے پولیس کی جانب سے تعاون، بہترین سکیورٹی انتظامات اور مسائل کے حل کے لیے دی جانے والی یقین دہانیوں پر ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کرسمس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، جس سے باہمی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کا عملی اظہار کیا گیا۔ آخر میں مسیحی برادری کی جانب سے ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن کو سندھ کی روایتی اجرک بھی پہنائی گئی، جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔