ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان، اور ترکیہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکرام الدین
ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان، اور ترکیہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکرام الدین
ترکیہ اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز پاکستانیز برائے اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک پارلیمان، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی محبت، خلوص اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار مثال ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط، اقتصادی و تجارتی تعاون اور ثقافتی تعلقات دوطرفہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین پارلیمانی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مضبوط شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کے لیے امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دیرینہ دوستی آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہوگی۔