October 30, 2026

روہڑی(نمائندہ شیخ عدنان )روہڑی کے قریبی علاقوں میں خطرناک جنگلی جانوروں اور آوارہ کتوں کے

IMG-20251216-WA1704

روہڑی(نمائندہ شیخ عدنان )روہڑی کے قریبی علاقوں میں خطرناک جنگلی جانوروں اور آوارہ کتوں کے پراسرار حملے پالتو جانور زخمی بکریاں اور مرغییوں کی ہلاکت سے علاقائی مکین تشیوش میں مبلات جانوروں کے جسم کے بڑے حصے نوچ لیے گئے پالتو جانور شدید زخمی کم عمر بچے اور خواتین بھی خطرے میں والدین محتاط مقامی افراد کی انتظامیہ سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی درخواست پالتو جانور گھروں اور چار دیواری میں محفوظ کیے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریبی علاقوں منڈودیرو گاؤں نبی بخش شیخ اور آس پاس کے علاقوں میں پالتو جانوروں بکریوں اور مرغیوں پر پراسرار اور خطرناک جنگلی جانوروں کے حملے رپورٹ ہوئے ہیں مقامی افراد کے مطابق حملہ آور جانور نہ صرف زخمی کرتے ہیں بلکہ جانوروں کے جسم کے بڑے حصے نوچ کر انہیں شدید تکلیف میں مبتلا کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی جانور موقع پر یا بعد میں ہلاک ہو جاتے ہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ خوفناک حملوں کے بعد وہ اپنے پالتو جانوروں کو گھروں کے اندرونی حصوں چار دیواری اور جانوروں کے قائم شدہ ٹھکانوں میں محفوظ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع حملے سے جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے دوسری جانب مقامی لوگوں کا خدشہ ہے کہ گھروں کے باہر کھیلتے کم عمر بچے اور خواتین بھی ایسے خطرناک جانوروں اور آوارہ کتوں کے حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں جانوروں کی پراسرار ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے مناظر بچوں اور والدین میں شدید خوف پیدا کر رہے ہیں جس سے علاقے میں تشویش کی فضا قائم ہے زیادہ تر مقامی افراد کے مطابق یہ حملے کتوں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں جو انتہائی خطرناک اور جارحانہ ہو سکتے ہیں مقامی انتظامیہ اور جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کے پیچھے اکثر خوراک کی کمی یا جنگلی ماحول میں تبدیلی کا عمل کارفرما ہوتا ہے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پالتو جانوروں اور بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری طور پر کتا مار مہم شروع کی جائے ماہرین کے مطابق یہ موسم کتوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے جب وہ ایک علاقے سے دوسرے علاقوں میں جھنڈ کی صورت میں منتقل ہوتے ہیں اور کم عمر بچوں،خواتین مقامی افراد اور جانوروں پر حملہ آور ہوتے ہیں جسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں مقامی لوگوں نے زور دے کر کہا کہ انتظامیہ جلدی اقدامات کرے تاکہ علاقے میں پالتو جانوروں کی حفاظت لوگوں کی سلامتی اور بچوں کی کھیل کود کو خطرے سے بچایا جا سکے ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی: منڈودیرو گاؤں نبی بخش شیخ میں جنگلی جانور کے پراسرار حملے میں موقع پر جابحق بکری کے جسم پرزخم واضح نظر ارہا ہے