October 30, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے

IMG-20251216-WA1699

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے گاؤں نور احمد جلبانی میں کھلی کچہری (عوامی سماعت) منعقد کی، جس کے ساتھ مسز سویرہ کی دی گئی شکایت کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری نے بتایا کہ مس سویرہ نے وراثتی جائیداد سے متعلق شکایت درج کرائی تھی، جس میں اُن کے مرحوم شوہر کی جانب سے چھوڑی گئی وراثتی ملکیت جس میں زرعی زمین، دکان اور اینٹوں کا بھٹہ شامل تھے اُن کے اور اُن کے بچوں کے نام قانونی طور پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ محتسب ادارے کی مؤثر مداخلت کے نتیجے میں تمام وراثتی جائیداد قانونی حصوں کے مطابق باقاعدہ طور پر شکایت گزار اور اُن کے بچوں کے نام منتقل کر دی گئی۔کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نے جائیداد کا قبضہ مس سویرہ کے حوالے کیا اور زرعی زمین (2 ایکڑ 8 گھنٹے) کے عیوض مقاطعتی رقم ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ اینٹوں کے بھٹے کے عوض مقاطعتی رقم ایک لاکھ 50 ہزار روپے لیز دار (Lessee) سے وصول کر کے شکایت گزار کی رضامندی اور مکمل اطمینان کے ساتھ ادا کروائی۔ اس طرح شکایت کا مکمل ازالہ کر دیا گیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے محتسب ادارے کے اختیارات، دائرۂ اختیار اور کردار سے متعلق آگاہی دی اور بدانتظامی کے خلاف شکایت درج کرانے کے طریقۂ کار پر بھی شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی شکایات قانون کے مطابق حل کی جائیں گی اور واضح کیا کہ محتسب ادارہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری خدمات کی بہتری کے لیے ایک آزاد اور مؤثر فورم ہے، جہاں شہری سرکاری اداروں میں کام نہ ہونے کی صورت میں اپنی شکایات تحریری طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔اس موقع پر شکایت گزار مس سویرہ نے مرحوم شوہر کی جائیداد ملنے پر صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ اور ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کا شکریہ ادا کیا۔