October 30, 2026

سامارو: دو موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم، مویشیوں کا تاجر جاں بحق، دو افراد شدید زخمی سامارو (رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی، عمرکوٹ)

IMG-20261029-WA0143

سامارو: دو موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے تصادم، مویشیوں کا تاجر جاں بحق، دو افراد شدید زخمی
سامارو (رپورٹ: بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی، عمرکوٹ)
سامارو میں ہیرل روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔
تفصیلات کے مطابق سامارو میں ہیرل روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں تعلقہ کنری کے علاقے بستان کا رہائشی مویشیوں کا تاجر طالب حسین آرائیں موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ گاؤں نظیر جان سرہندی کے رہائشی انیل میگھواڑ اور سریش میگھواڑ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں ایک قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔