October 30, 2026

میلسی (بیو رو چیف میلسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت تیزی سے عروج پر ہے۔ لبیک اور تحریکِ

IMG-20251216-WA1698

میلسی (بیو رو چیف میلسی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت تیزی سے عروج پر ہے۔ لبیک اور تحریکِ انصاف سمیت مختلف جماعتوں کے کارکنان دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے ان خیالات کا اظہار سٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی شیخ مسعود ظہیر نے میڈیا نمائندون سے ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس شہر کے لیے سوچا، کام کیا اور قربانیاں دیں۔ باقی جماعتیں صرف دعووں تک محدود رہیں، نہ شہر کے مسائل حل کیے اور نہ عوام کے دکھ درد کو سمجھا۔ انشائاللہ پوری قوت اور سیاسی عزم کے ساتھ شہر کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔یہ شہر پیپلز پارٹی کا ہے، اور عوامی فیصلہ ہمارے حق میں آ چکا ہے۔ عوام کے اعتماد کے ساتھ ہم میلسی کو ترقی اور حق کی راہ پر لے کر جائیں گے۔