October 28, 2026

وہاڑی بیو رو چیف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے جنرل بس اسٹینڈ وہاڑی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی

IMG-20251206-WA0104

وہاڑی بیو رو چیف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے جنرل بس اسٹینڈ وہاڑی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، کرایہ ناموں اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واش رومز کی صفائی کے لیے ہمہ وقت سوئیپرز موجود ہونے چاہئیں اور وہاں سے کسی قسم کی بدبو نہیں آنی چاہیے۔
ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ پر لائٹنگ سسٹم کو بہتر بنانے، بجلی کی تاروں اور بورڈز کو فوری درست کرنے اور ویٹنگ ایریاز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات بھی دیں۔ خالد جاوید گورائیہ نے مسافروں کے لیے پینے کے صاف پانی کے بہترین انتظام کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ بس اسٹینڈ پر تجاوزات اور ریڑھیاں ہرگز نہیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے صفائی کا کام صبح 5 بجے شروع کرنے اور دفاتر و اسکول جانے کے اوقات سے پہلے صفائی مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور ڈسٹرکٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ارسلان حمید بھی موجود تھے۔