October 28, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)منشیات فروش کاکا پٹھان کو عدالت کی جانب سے عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے

IMG-20251206-WA0112

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)منشیات فروش کاکا پٹھان کو عدالت کی جانب سے عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت پور پولیس کی درج منشیات کے مقدمہ نمبر 75/2021 بجرم CNSA 9(1)3E میں آج معزز عدالت ہسٹریبل فرسٹ ایڈیشنل جج، شہید بینظیر آباد / MCTC نے منشیات ڈیلر کاکا پٹھان کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کا فیصلہ پولیس شواہد کے مکمل جائزے اور مضبوط چالان کی بنیاد پر کیا گیا۔ملزم کاکا پٹھان سال 2021 میں منشیات اسمگلنگ اور سپلائی کے جرم میں گرفتار ہوا تھا۔شہید بینظیر آباد پولیس نے مؤثر تفتیش، شواہد کی ٹھوس تیاری اور بروقت ٹریس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ تفتیشی افسر لائیک محمد بھٹو نے مضبوط چالان عدالت میں جمع کرایا۔کیس کی مکمل پیروی، عدالت میں تسلسل سے حاضری اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر معزز عدالت نے ملزم کو سخت سزا سناتے ہوئے مقدمے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایاایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے انویسٹیگیشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش عناصر معاشرے کے لیے شدید خطرہ ہیں اور پولیس ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی مضبوطی کے ساتھ جاری رکھے گی۔