تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) تلہ گنگ کے ایک نجی سکول میں حفاظ کرام کے اعزاز میں ایک پروقار
تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) تلہ گنگ کے ایک نجی سکول میں حفاظ کرام کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اورینٹ انٹرنیشنل گرامر و بوائز ہائی سکول تلہ گنگ میں منعقدہ اس تقریب میں انٹرینشنل یونین آف رائٹرز کی ممبر و معروف ادبی اور صحافتی شخصیت نمرہ ملک،پرنسپل ڈاکٹر ارشد ملک،ملک عاصم رشید ، اے ای او محترمہ زوبیہ، مفتی محمد فاروق، قاری فضل الرحمان،مولانا محمد قاسم نقشبندی، مولانا مقصود احمد،میڈم تسمیہ شاہین،میڈم رقیہ بی بی سربراہ شعبۂ حفظ نے خصوصی شرکت کی اور بچوں میں انعامات و اعزازات تقسیم کیے۔
آل پاکستان کمپیٹیشنز کے چکوال سرکل میں سیرت النبی ﷺ سپر سٹار آف چکوال مقابلوں میں ضلع بھر میں قِراءت میں محمد ابتسام علی نے دوسری،عائشہ مدثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ نعتیہ مقابلے میں راجہ شہریار نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح سیرت النبی ﷺ کیلیگرافی مقابلے میں عبدالْمُعِز اور عائشہ حفیظ
نے فرسٹ پرائز اپنے نام کر لیا۔ہونہار طلباء محمد ارقم معاویہ،فرزام علی ،محمد سلیمان،بریرہ رحمان اور محمد ابتسام نے سپر سٹار چکوال کا انعام حاصل کیا۔