October 30, 2026

آدھی سرگل (راجہ نورالہیٰ عاطف سے) علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی فکری و

IMG-20251205-WA0512

آدھی سرگل (راجہ نورالہیٰ عاطف سے) علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی آبیاری اسلامی تعلیمات کے مطابق کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں جدید ٹیکنالوجی اور تیز رفتار زندگی نوجوانوں کو مختلف چیلنجز سے دوچار کر رہی ہے، وہیں انہیں مضبوط کردار، اعلیٰ اخلاق اور دینِ اسلام کی بنیادی اقدار سے روشناس کرانا والدین، اساتذہ کرام اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری بن چکا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اصل محور اور آنے والا مستقبل ہوتے ہیں۔ اگر ان کی تربیت قرآن و سنت کے رہنمائی اصولوں کے مطابق کر دی جائے تو وہ نہ صرف معاشرے کا فعال اور باکردار حصہ بن سکتے ہیں بلکہ ملک و ملت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال، امانت، دیانت، احترامِ انسانیت اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے، لہٰذا نوجوانوں کو انہی سنہری اصولوں پر گامزن کرنا وقت کی آواز ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ گھریلو ماحول کو دینی اقدار کا مرکز بنائیں جبکہ اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ وہ علم کے ساتھ اخلاقی تربیت کو بھی ترجیح دیں۔ سماجی تنظیموں اور کمیونٹی لیڈرز کو بھی چاہیے کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں، انہیں خدمتِ خلق، کردار سازی اور معاشرتی ذمہ داریوں میں شامل کریں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوان نسل کی رہنمائی، تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے اپنا کردار پہلے کی طرح آئندہ بھی بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے تاکہ ایک باکردار، بااخلاق اور دینِ اسلام کی حقیقی روح پر قائم معاشرہ تشکیل پا سکے۔