نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ میں قابضین کے خلاف کاروائی کا آغاز،نوٹس کا اجراء سات یوم میں قبضے اور تجاوزات
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)پاکستان ریلویز کی جانب سے دوڑ میں قابضین کے خلاف کاروائی کا آغاز،نوٹس کا اجراء سات یوم میں قبضے اور تجاوزات از خود ختم کرنے کا انتباہ،قابضین پریشانی کا شکار۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو /سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلویز،ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور اورڈی ایس ریلویز سکھر کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے دوڑ شہر میں کھڈا محلہ اور بلوچ محلہ میں ریلوے اراضی پر کئی سالوں سے غیرقانونی طور پر قابض افراد کو قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے نوٹس ارسال کئے ہیں،جس میں قابضین کو سات یوم میں ازخود قبضے ختم کرنے کی مہلت دی گئی ہے،بصورت دیگر قبضوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا،اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ ذوالفقار علی اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ آغا شبیر پٹھان نے بتایا کہ ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے پاکستان ریلویز سے پبلک پارک کی تعمیر کے لئے پونے تین ایکڑر اراضی لیز پر حاصل کی ہے،اور اس اراضی کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضے کرکے گھر،گودام،باڑے اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں،پاکسان ریلویز ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو لیز پر حاصل کردہ اراضی کی مکمل پیمائیش دینے کا پابند ہے،اس لئے غیرقانونی قبضوں کے خاتمے کے لئے کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے،اور پہلے مرحلے میں قابضین کو نوٹس کا اجراء کیا گیا ہے،اور اگر سات یوم میں قابضین نے قبضے ختم نہیں کئے تو آپریشن کیا جائے گا،دوسری جانب نوٹس موصول ہوتے ہی قابضین میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے