November 4, 2026

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی حدود پچاس سال بعد بڑھا کر پورا پنجاب کر دی گئی ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے طلباء اور اساتذہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔

IMG-20251205-WA0200

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی حدود پچاس سال بعد بڑھا کر پورا پنجاب کر دی گئی ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے طلباء اور اساتذہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔

جامعہ زکریا کی حدود اس اے قبل صرف ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن تھی اور اس کمی کے باعث یونیورسٹی بہت سے انتظامی معاملات کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی استحصالی کا شکار تھی۔

ڈاکٹر زبیر اقبال، وائس چانسلر، محمد اعجاز (رجسٹرار، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی) اور ان کی ٹیم کی مسلسل کوششوں کے باعث پچاس سال بعد یونیورسٹی کا یہ مسئلہ آخر کار خوش اسلوبی سے حل ہوا۔

یونیورسٹی کی حدود میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس پر سول سوسائٹی، کاروباری اور تعلیمی طبقہ نے یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یونیورسٹی میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی میں ممبر سنڈیکیٹ اور ممبر اسمبلی علی حیدر گیلانی نے پیش کی، جس پر پنجاب اسمبلی نے قرار داد منظور کی اور یونیورسٹی میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔