خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں سُتھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی اور پراگریس کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اے ڈی سی میونسیپل سروسز ذریاب ساجد نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے تحصیل خوشاب،نوشہرہ،نور پور قائدآباد ودیگر ایریاز میں صفائی انتظامات،پراگریس بارے بریف کیا۔ اے ڈی سی ایم ایس ذریاب ساجد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو مزید بتایاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی انتظامات ،نالیوں کی صفائی ،ڈور ٹو ڈور کوڑا اکٹھا کرنے، مین روڈ ودیگر ایریاز کی صفائی سمیت دیگر سرگرمیوں اورسُتھراپنجاب کے ورکرز ،سپروائزر،تحصیل منیجرز ،آلات ومشینری بارے بریفنگ دی ۔