November 4, 2026

ہارون آباد امریکی عوام جنگ و جدل اور لڑائی جھگڑوں کو پسند نہیں کرتی امریکی ایک مہذب قوم ہے بہرحال اسرائیل

IMG-20261104-WA0230

ہارون آباد
امریکی عوام جنگ و جدل اور لڑائی جھگڑوں کو پسند نہیں کرتی امریکی ایک مہذب قوم ہے بہرحال اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں کا امریکی کار اقتدار میں کافی عمل دخل ہے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ امریکی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہزاروں میل دور جا کر مشرق وسطی میں لڑائی جھگڑے کی پالیسی کو پسند نہیں کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 1969 سے ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر دنیا میں کام کر رہے ہیں امریکی انتخابات کے نتائج دنیا بھر میں جاری تنازعات پر اثر انداز ہوں گے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا امریکہ دنیا کی سپر پاور ہے اور دنیا بھر کی پالیسیوں پر امریکی پالیسیوں کا اثر رہا ہے امریکہ دنیا بھر کی پالیسیاں بڑی حد تک کنٹرول کرتا ہے اور ان پر ہمیشہ اثر انداز رہتا ہے 2025 میں امریکہ کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ نے دنیا بھر کو معاشی طور پر ڈسٹرب کیا دنیا بھر کی معیشتیں شدید متاثر ہوئیں بالخصوص چھوٹے ملکوں غریب ملکوں اور ترقی پذیر ملکوں کی معیشتوں کا خانہ خراب ہوا اور ان ملکوں کے عوام شدید معاشی دباؤ کا شکار ہو کر غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسیوں میں نرمی لائیں گے اور کامیابی حاصل کرنے والے ڈیموکریٹک کے ساتھ مل کر امریکی بھلائی اور دنیا میں قیام امن کے لیے بڑا یو ٹرن لیں گے امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر اظہار ناپسندیدگی کر کے اس بات کا اظہار کیا کہ دنیا میں امن ہونا چاہیے امن سے ہی ترقی کا راستہ نکلتا ہے انسان خوشحال ہوتے ہیں اور دنیا کی ابادی خط غربت سے اوپر جاتی ہے