November 4, 2026

ٹنڈو آدم: اڈیرو لعل ویلفیئر کی جانب سے 500 مستحق ہندو خاندانوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا أن لائین نیوز

IMG-20261104-WA0229

ٹنڈو آدم: اڈیرو لعل ویلفیئر کی جانب سے 500 مستحق ہندو خاندانوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم
رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا أن لائین نیوز
ٹنڈو آدم میں اڈیرو لعل ویلفیئر رجسٹرڈ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں میں راشن، کپڑے، جوتے، چوڑیاں اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے
اس موقع پر گلاب رائے، پردیپ کمار، دھیرج کمار، گڈو سکھدیو گاندھی رام اور ساگر کمار لجپت دیگر افراد موجود تھے
جھولے لعل مندر ٹنڈو آدم کے انچارج بابا راج کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی خوشیوں اور روشنیوں کا تہوار ہے، خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں جس طرح دیوالی پر چراغ جلانے سے ہر طرف روشنی پھیلتی ہے، اسی طرح ہمیں چاہیے کہ غربت کے باعث خوشیاں نہ منا سکنے والے مستحق خاندانوں کے گھروں میں بھی خوشیوں کے چراغ روشن کریں
انہوں نے بتایا کہ دیوالی کے سلسلے میں تقریباً 500 مستحق خاندانوں میں کپڑے، چپلیں، مہندی، چوڑیاں، دیوالی کے چراغ اور پٹاخے تقسیم کیے گئے، جبکہ جمعہ کے روز عمرکوٹ کے مختلف علاقوں اور دیہات میں مزید 600 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا
بابا راج کمار نے مزید کہا کہ اڈیرو لعل ویلفیئر کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ھے