جھنگ میں تھانہ کوتوالی پولیس کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کارروائیاں۔۔۔
جھنگ میں تھانہ کوتوالی پولیس کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کارروائیاں۔۔۔
اشتہاری مجرم، منشیات فروش اور قیمتی سامان کی برآمدگی سمیت اہم کامیابیاں سامنے آئی ہیں۔
جھنگ ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر تھانہ کوتوالی پولیس نے علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرتے ہوئے مختلف کارروائی میں A کیٹیگری کا اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔بدنام زمانہ منشیات فروش سے 1780 گرام چرس جبکہ خاتون منشیات فروش بتول عرف بتولی سے 2240 گرام چرس برآمد ہونے پر CNSA کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزید کارروائیوں کے دوران 2 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا جبکہ 4 تولہ سونا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی۔
برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت 20 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عنصر سپرا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں