November 4, 2026

جھنگ میں سابق بار صدر مہر منیر احمد سدھانہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت…

Screenshot_2025-12-04_085147

جھنگ میں سابق بار صدر مہر منیر احمد سدھانہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت…
ڈی پی او جھنگ کی پریس کانفرنس، مرکزی ملزم عمران قریشی خانیوال سے گرفتار… آلہ قتل بھی برآمد۔

جھنگ تین روز قبل ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کی تحقیقات میں اہم کامیابی… ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کے مطابق سابق بار صدر مہر منیر احمد سدھانہ، ان کے ڈرائیور اور راہ گیر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران قریشی کو خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد ہوا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی جاری ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف جلد ملے گا۔