سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی سکھر۔امریکن کیمیکل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سکھر بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کیمیکل سیفٹی، فائر
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین۔ زیدی
سکھر۔امریکن کیمیکل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سکھر بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کیمیکل سیفٹی، فائر سیفٹی اور ہیلتھ سیفٹی ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن میڈم سعیدہ اکمل لغاری نے کہا کہ فائر اور ہیلتھ سیفٹی کے شعبوں میں بہترین انداز میں کام جاری ہے، تاہم فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں حفاظتی اقدامات پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایسی تربیتی ورکشاپس حادثات کو بڑے سانحات میں تبدیل ہونے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ورکشاپ میں 100 سے زائد افسران اور اسٹاف نے شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر کاشف منگی، پرنسپل فیکلٹی ایڈوائزر نے جرمنی سے آن لائن خطاب کیا۔ اس موقع پر انجینئر اسد گولو، سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان اور کراچی سے آئے ہوئے ٹرینرز آفاق احمد اور وارست پراچہ نے فائر سیفٹی، کیمیکل سیفٹی اور حفاظتی ایس او پیز پر جامع لیکچرز دیے اور فائیر ایکسٹنگیوشر اور انخلا کے عملی مظاہرے بھی کروائے۔اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس سکھر میاں جہانگیر عباسی، سکھر بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر عبدالحلیم مہر، منظور زیدی اور سیفٹی انچارج صفیان احمد بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کا مقصد صنعتی اداروں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔