گاڑی کی آن لائن منتقلی کے لئے نقد رقم وصول کرنے کا معاملہ، ایکسائز اہلکار عثمان نذر کے خلاف چارج شیٹ جاری، PEEDA ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری شروع۔
گاڑی کی آن لائن منتقلی کے لئے نقد رقم وصول کرنے کا معاملہ، ایکسائز اہلکار عثمان نذر کے خلاف چارج شیٹ جاری، PEEDA ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری شروع۔
میلسی(محمدمختارسولگی)
کی آن لائن منتقلی کے لئے نقد رقم وصول کرنے کا معاملہ، ایکسائز اہلکار عثمان نذر کے خلاف چارج شیٹ جاری، PEEDA ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری شروع۔تفصیلات کے مطابق
گاڑی کی آن لائن منتقلی کے لیے ای پے پنجاب (E-Pay Punjab) کی سہولت موجود ہونے کے باوجود شہری سے نقد رقم وصول کرنے کی شکایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کارروائی شروع کر دی دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع وہاڑی کی جانب سے 2 نومبر 2026 کو ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن کو ارسال کردہ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار کو آن لائن پورٹل کے ذریعے گاڑی کی منتقلی کے عمل میں نقد رقم وصول کرنے کا اختیار حاصل نہیں رپورٹ کے مطابق شہری مدثر حسین نے شکایت نمبر 104-8126726 درج کروائی تھی، جس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ایکسائز اہلکار عثمان نذر کے خلاف چارج شیٹ تیار کر دی گئی ہے جبکہ PEEDA Act 2006 کے تحت انکوائری افسر بھی مقرر کر دیا گیا ہے ایکسائز حکام کے مطابق نقد رقم وصول کرنے کا عمل سروس رولز کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔