جھنگ میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد، ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر کی خصوصی شرکت
جھنگ میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد، ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر کی خصوصی شرکت
جھنگ (۔ ) جھنگ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد ٹوبہ روڈ جھنگ پر کیا گیا۔ مہم کا اہتمام ضلعی انتظامیہ جھنگ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ ، ریسکیو 1122، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری اور ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ پروگرام میں ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر، انچارج روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجھنگ محمد سلطان، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری سے کامران ساقی،سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ سے چوہدری محمد حارث،پبلک ریلیشن آ فیسر ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول، ریسکیو 1122 سے محمد طاہراور محمد حسنین،انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس جھنگ محسن اقبال پکھرانہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں میں موٹر سائیکل بیک ویو مررز، آگاہی میٹریل ، ریفلیکٹرز و دیگر اشیا مفت تقسیم کیں۔ روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ اداروں کے افسران نے ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، گاڑی کی رفتار کی حد، اور روڈ سیفٹی کے دیگر اہم نکات پر بریفنگ دی۔ اس دوران آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا مقصد عوام میں محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں اور میڈیا کی شرکت و تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ٹریفک مسائل کے حل اور جان لیوا حادثات میں کمی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔