عمرکوٹ میں غیر قانونی شراب کے خلاف سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 335 لیٹر دیسی شراب برآمد، دو ملزمان نامزد، مقدمہ درج۔
عمرکوٹ میں غیر قانونی شراب کے خلاف سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 335 لیٹر دیسی شراب برآمد، دو ملزمان نامزد، مقدمہ درج۔
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ میں منشیات اور غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے تھانہ سامارو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 335 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔
تفصیلات کے مطابق
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM، PSP کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات اور غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں سی آئی اے پولیس عمرکوٹ نے تھانہ سامارو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 335 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ شراب کے معاملے پر دو ملزمان مرتضیٰ ولد محمد ایوب کھوسو اور اقبال ولد کریم بخش کھوسو کے خلاف مقدمہ نمبر 140/2026، بجرم دفعات 3/4 PEHO کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات اور غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی،