یو سی اکبر پور کے چیئرمین کی چچی اور وڈیرو روشن علی کٹپر کی والدہ انتقال کرگئیں
یو سی اکبر پور کے چیئرمین کی چچی اور وڈیرو روشن علی کٹپر کی والدہ انتقال کرگئیں
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) یونین کونسل اکبر پور کے چیئرمین سردار عبدالرؤف کٹپر کی چچی اور معروف سماجی شخصیت وڈیرہ روشن علی کٹپر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 02 دسمبر 2025 کو ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں کلری کٹپر کے پیر عثمان شاہ قبرستان میں تدفین کی رسم بجا لائی گئی۔مرحومہ کے انتقال کی خبر پر علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات، برادری کے معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے جنازے اور تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔شرکائے جنازہ نے مرحومہ کی خدمات، حسنِ اخلاق اور خاندان کے لیے ان کی گرانقدر کاوشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال خاندان اور علاقے کے لیے بڑا نقصان ہے۔اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین۔