October 28, 2026

کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کی بی ایچ یو چکندودہ کا دورہ۔

IMG-20261027-WA0146

کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کی بی ایچ یو چکندودہ کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی اور مرمتی کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) چکندودہ کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز صحت میں مکمل صفائی ستھرائی، ضروری مرمت اور دیگر اصلاحی کام ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے واضح کیا کہ بنیادی مرکز صحت میں صفائی ستھرائی اور ضروری سہولیات کی بہتری کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو صاف ستھرے ماحول میں بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ضروری کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔کمشنر سید محمد علی شاہ نے کہا کہ وہ ایک ماہ بعد بنیادی مرکز صحت کا دوبارہ دورہ کریں گے اور صفائی ستھرائی، مرمتی کاموں اور مجموعی صورتحال میں بہتری کا جائزہ لیں گے۔