ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
تجاوزات کے خاتمے تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ
بٹگرام(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ٹی ایم اے بٹگرام کے عملے نے مشینری کے ہمراہ بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چوتھے روز بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔ رات کے وقت بھی تجاوزات ہٹانے کا عمل جاری رہا اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بازار سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے دن اور رات بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے اور بازار میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔