October 27, 2026

ایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکت۔

IMG-20261027-WA0148

ایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکت۔

جہاں انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور نئی طالبات کو خوش آمدید کہا۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ نے دی پاکستان پریمیئر کالج مردان کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور نئی طالبات کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر انہوں نے طالبات کو CSS اور PMS کے امتحانات کی تیاری، مطالعے کی عادت اپنانے اور محنت و مستقل مزاجی کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی ڈاکٹر صفینہ نے بھی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خواتین کی صلاحیتوں، تعلیم کی اہمیت اور پولیس و نوجوان نسل کے درمیان رابطے اور اعتماد کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔