October 26, 2026

میڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

IMG-20261026-WA0164

میڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور شہروں کا تعاون بھی ضروری ہے۔چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس سی ایم

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈم حلیمہ نے مردان نوشہرہ روڈ اور شمسی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور صفائی کے عمل کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔دورے کے دوران میڈم حلیمہ نے دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاقے میں صفائی کی صورتحال، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور صفائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں استفسار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور شہریوں کا تعاون بھی نہایت ضروری ہے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مردان شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں صفائی کے عمل کو باقاعدگی سے یقینی بنایا جائے اور کچرے کو بروقت اٹھانے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔اس موقع پر جنرل منیجر محمد خلیل اکبر بھی موجود تھے۔