پنو عاقل کے کچے میں جکھرا مہر اور مرنانی جتوئی تنازع پر فائرنگ، سید نوجوان قتل
پنو عاقل کے کچے میں جکھرا مہر اور مرنانی جتوئی تنازع پر فائرنگ، سید نوجوان قتل
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) پنو عاقل تعلقہ کے کچے کے علاقے میں جکھرا مہر اور مرنانی جتوئی برادریوں کے مابین جاری تنازع کے دوران فائرنگ سے ایک سید نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پنو عاقل کے نواحی علاقے رضا گوٹھ کے کچے میں اسلحہ بردار افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تعلقہ ٹھل کے رہائشی اور جتوئی برادری کے لیے ہاری کا کام کرنے والا سید احسان شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق اسلحہ بردار افراد نے زمین پر کام میں مصروف ٹھل کے رہائشی ہاری کو جتوئی برادری کا فرد سمجھ کر نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اچانک فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔